Thursday, September 19, 2024, 8:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیرس اولمپکس ، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی خواتین کھلاڑیوں کو حجاب پہننے کی اجازت

پیرس اولمپکس ، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی خواتین کھلاڑیوں کو حجاب پہننے کی اجازت

میزبان ملک فرانس نے اپنی ٹیم کے ارکان پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے آئندہ سال ہونے والے اولمپکس میں خواتین کھلاڑیوں کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ اگلے سال ہونے والے اولمپکس میں خواتین کھلاڑیوں کو حجاب پہننے کی اجازت ہو گی۔

آئی او سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اولمپک ولیج کے لیے آئی او سی کے قوانین لاگو ہوتے ہیں، حجاب یا کوئی اور مذہبی یا ثقافتی لباس پہننے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ فرانسیسی ضابطہ صرف فرانسیسی ٹیم کے اراکین سے متعلق ہے اس لیے ہم فرانسیسی ایتھلیٹس کے حوالے سے صورتحال کو مزید سمجھنے کے لیے فرانسیسی اولمپک کمیٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

banner

خیال رہے کہ فرانس کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کے حجاب پہننے پر پابندی کے فیصلے کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024