Monday, September 16, 2024, 4:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیرس میں ملزم کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی

پیرس میں ملزم کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی

جوابی کارروائی میں ملزم بھی شدید زخمی ہوگیا

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا۔

ملزم نے پولیس اسٹیشن میں اہلکار کا اسلحہ چھین کر دیگر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ فرانس کے دارالحکومت کے 13ویں ضلع میں رات تقریباً 10:30 بجے پیش آیا، جبکہ ایک افسر کی حالت تشویشناک ہے۔

پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ نونیز نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ شخص کو رات 10 بجے کے قریب باکس کٹر سے ’ایک خاتون پر پرتشدد حملے‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ افسران نے مداخلت کی اور ملزم کو پولیس اسٹیشن لے آئے، جبکہ کارروائی کے دوران اس نے ہتھیار چھین لیا اور دو افسران کو شدید زخمی کر دیا۔

مزید بتایا کہ دونوں افسران کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جوابی فائرنگ میں زخمی ہونے والے مشتبہ شخص کو بھی منتقل کیا گیا۔

فرانسیسی پولیس نے ملزم کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی، رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو خاتون پر حملہ کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024