32
فرانس میں ایک چھوٹے طیارے کی فضائی حادثے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
طیارہ پیرس کے بیرون میں ایک موٹر وے پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق طیارہ اس وقت حادثے کا شکار ہو گیا جب دوران پرواز بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔
یہ حادثہ اتوار کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشرق کی جانب پیش آیا ہے۔ حادثے کے فوری بعد دونوں اطراف سے موٹر وے کو بند کر کے کسی مزید حادثے کا خظرہ روک دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ چھوٹے طیارے کے موٹر وے پر گرنے سے کوئی کار اس کی زد میں نہیں آئی ہے۔