Sunday, March 30, 2025, 5:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیٹرول مہنگا، گوجرانوالا کی عدالت نے نگران وزیراعظم کو طلب کرلیا

پیٹرول مہنگا، گوجرانوالا کی عدالت نے نگران وزیراعظم کو طلب کرلیا

عدالت کا انوار الحق کاکڑ کو 20 ستمبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

گوجرانوالا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت میں سول جج نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالا کو طلب کر لیا۔

ایڈوکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن پر سماعت سول جج محمد اویس کی عدالت میں ہوئی۔

درخواست 16 ستمبر کو عدالت میں دائر کی گئی تھی جس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم اور زیادتی ہے۔
سماعت کے بعد عدالت نے نگران وزیراعظم، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو طلب کر لیا۔ عدالت نے تینوں کو 20 ستمبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024