53
مصطفیٰ کمال نے کہا پیپلزپارٹی کے متعصب حکمرانوں نے 40 سال قبل کوٹہ سسٹم نافذ کرکے میرٹ کا قتل کیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کراچی پورے پاکستان کو پالنے والا معاشی حب ہے، شہر پر باہر سے لوگ لاکر مسلط کردیئے گئے، ہم اپنے شہیدوں کے خالص خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، جس دن کراچی کے مسائل حل ہوگئے اس دن گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل بھی یہاں سے حل کر کے دکھائیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا اللہ کی مدد سے آنے والے انتخابات میں ہم مخالفین کے جعلی مینڈیٹ پر جھاڑو پھیر دیں گے، پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت نے کراچی کے پڑھے لکھے نوجوانوں پر تعلیم و روزگار کے دروازے بند کردیئے۔