Thursday, September 19, 2024, 5:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ بجلی چوری میں ملوث نکلے

پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ بجلی چوری میں ملوث نکلے

ممتاز چانگ کہتے ہیں میپکو کے خلاف آواز اٹھانے پرکارروائی کی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن

ترجمان میپکو کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ کے گھربجلی چوری پکڑلی۔

ترجمان نے بتایاکہ سابق ایم پی اے نے 15 ایکڑ رقبے پر فارم ہاؤس میں ڈائریکٹ تاریں لگارکھی تھیں، فارم ہاؤس میں 12 سے زائد اے سی چلائے جا رہے تھے، بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ میپکو ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں کنکشن منقطع کرکے تاریں قبضے میں لیں اور سابق ایم پی اے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

banner

دوسری جانب ممتاز چانگ کا کہنا ہے کہ میپکو کے خلاف آواز اٹھانے پرکارروائی کی ہے، رورل ایریا میں بجلی زیادہ نہیں ہوتی، میپکو کی کرپشن زیادہ ہے ان پر متعدد کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس پانچ بڑے ہیوی جنریٹر موجود ہیں، لاکھوں کا پیٹرول استعمال ہوتاہے چوری کرنی ہوتی توبڑی کرتے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024