Saturday, April 19, 2025, 7:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، ایندھن نہ ملنے سے فلائٹ آپریشن بند ہوگیا

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، ایندھن نہ ملنے سے فلائٹ آپریشن بند ہوگیا

ملک بھر کے ائیرپورٹس سے پی آئی اے کی 26 پروازیں منسوخ کر دی گئیں

by NWMNewsDesk
0 comment

قومی ائیر لائن پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا اور ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی بند ہوگیا۔

پاکستان اسٹیٹ آئل سے ایندھن کی فراہمی میں کمی کر دی گئی ہے جس سے قومی ائیرلائن کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

قومی ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک بھر کے ائیرپورٹس سے پی آئی اے کی 26 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جن میں کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ، بہاولپور، لاہور، گوادر اور ملتان کی پروازیں ایندھن کی عدم فراہمی پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

banner

فیول ایڈجسٹمنٹ پلان کے تحت آج کراچی ائیرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک کی صرف 3 پروازوں کی آمدورفت ہوگی جن میں کراچی سکھر کی دو طرفہ پرواز،اسلام آباد، دبئی اور جدہ کی ایک ایک پرواز شامل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024