Sunday, December 22, 2024, 5:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم

پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم

پاکستانی شہری یورپی سیکٹرز پر دوبارہ اپنی قومی ایئر لائن پر براہِ راست سفر کر سکیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم ہو گئی جس کے بعد ایئر لائن کے یورپی ملکوں کے لیے روٹ بحال ہو گئے ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے ایئر لائن کی انتظامیہ اور وزارتِ ہوا بازی کو پابندی ختم کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانی شہری یورپی سیکٹرز پر دوبارہ اپنی قومی ایئر لائن پر براہِ راست سفر کر سکیں گے۔

ان کے بقول پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ چار سال کی ان تھک محنت کے بعد یہ اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

banner

قومی ایئر لائن ایاسا اور اس کے قوانین اور ضابطوں پر مکمل طور پر عمل کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024