Saturday, April 19, 2025, 5:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی 7 وکٹوں سے ہر ادیا

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی 7 وکٹوں سے ہر ادیا

اسلام آباد کی جانب سے اوپنر کولن منرو 82 اور ایلکس ہیلز نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، کیرون پولارڈ 28 گیندوں پر 48 اور عرفان خان نیازی 22 گیندوں پر 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ شان مسعود 27 اور لیوس ڈوپلوئے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ 8، شعیب ملک اور محمد نواز 6 ،6 رنز بنا سکے۔

banner

اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغاسلمان اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کا 166 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے با آسانی 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد کی جانب سے اوپنر کولن منرو 82 اور ایلکس ہیلز نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ آغا سلمان 25 اور شاداب خان 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی،تبریزشمسی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024