Saturday, July 26, 2025, 12:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ایس ایل 9: کوئٹہ کی مسلسل دوسری فتح، لاہور کو 5 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 9: کوئٹہ کی مسلسل دوسری فتح، لاہور کو 5 وکٹوں سے شکست

کوئٹہ کی جانب سے خواجہ نافع 60 کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل اپنی دوسری فتح سمیٹتے ہوئے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

کوئٹہ کی جانب سے خواجہ نافع 60 کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے جبکہ ٹیم کی کامیابی میں سعود شکیل کے 40 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

banner

لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، حارث رؤف، سلمان فیاض اور سکندر رضا نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں لاہور نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے تھے۔

لاہور کی طرف سے صاحبزادہ فرحان 63 اور جہانداد خان 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

کوئٹہ کے عقیل حسین اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024