58
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی۔
پیر کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 69 ہزارپوائنٹس کی حد پارکرگیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار 720 پر پہنچ کر بند ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔