Thursday, September 19, 2024, 8:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے استعفیٰ دے دیا

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے استعفیٰ دے دیا

ذکا اشرف کی مدت 4 فروری کو مکمل ہونا تھی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر سے استعفیٰ دے دیا، ذکا اشرف کو نجم سیٹھی کی جگہ پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی تعینات کیا گیا تھا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں، میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کچھ روز قبل پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو گورننگ بورڈ تشکیل دینے سے منع کیا تھا، ذکا اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو مکمل ہونا تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024