Friday, November 22, 2024, 8:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر کے نتائج ہو سکتے ہیں، سپریم کورٹ

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر کے نتائج ہو سکتے ہیں، سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کو سخت الفاظ میں مسترد کیا جاتا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں ملنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر کے نتائج ہو سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے آٹھ ججوں نے الیکشن کمیشن کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔

ہفتے کو سپریم کورٹ کے آٹھ ججوں کی جانب سے جاری ہونے والے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے پر وضاحت طلب کرنا تاخیری حربوں کے مترادف ہے۔

عدالت نے کہا بظاہر الیکشن کمیشن کا فیصلے پر وضاحت طلب کرنے کا اقدام غلط فہمی پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

banner

وضاحتی بیان میں قرار دیا گیا کہ الیکشن کمیشن تسلیم کر چکا ہے کہ پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔ الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے ارکان کے سرٹیفکیٹ تسلیم نہ کرنا سراسر غلط ہے۔

الیکشن کمیشن کو اس اقدام کے آئینی اور قانونی نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے تمام ارکان پاکستان تحریک انصاف کے تصور ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے آٹھ ججوں کی جانب سے جاری ہونے والے وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’فیصلے کا اطلاق قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر بھی ہو گا۔

الیکشن کمیشن کی کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کو سخت الفاظ میں مسترد کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے آٹھ ججز نے اکثریتی فیصلے میں کہا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں تحریک انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے اپنی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حق دار ہے اور اس کے لیے اپنی فہرست 15 دنوں کے اندر جمع کرائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024