Tuesday, November 12, 2024, 6:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین پی ٹی آئی سمیت سب کی مرضی اس ملاقات میں شامل تھی : اسد قیصر

by NWMNewsDesk
0 comment

ملکی سیاسی صورت حال میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وفد کی صورت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، علی محمد خان ، بیرسٹر سیف اور جنید اکبر شامل تھے۔

یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ میں ہوئی، وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

banner

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت سب کی مرضی اس ملاقات میں شامل تھی، آج ہم فاتحہ خوانی کے لیے آئے تھے اور یہ ہمارے کلچرکا حصہ ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر کبھی غم خوشی ہو تو ایک دوسرے کا غم بانٹنا ہمارے کلچر کا حصہ ہے، آج کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ جب بھی بیٹھتے ہیں تو ملکی سیاسی صورت حال پربات ہوتی ہی ہے، مولاناصاحب کہہ چکے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ایسا سلوک ٹھیک نہیں، تمام سیاسی رہنماؤں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024