Tuesday, November 12, 2024, 6:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ٹی آئی کا دھاندلی اور انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا دھاندلی اور انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

سابق کمشنر راولپنڈی کے بیان پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بیرسٹر گوہر علی خان

by NWMNewsDesk
0 comment

پی ٹی آئی کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر علی خان اور عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم نے پورے ملک میں 180 سیٹیں جیتیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کے مطابق آواز اٹھائی، پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی، ہم چاہتے ہیں کہ سابق کمشنر کے بیان پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا گیا، 8 فروری کو لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارم 45 صرف پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو نہیں ملا، پی ٹی آئی چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ نہیں کررہی، ہم چاہتے ہیں کہ صرف شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

banner

عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ہماری سیٹیں کم کی گئیں، ہارے گئے امیدواروں کو جتوایا گیا، فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری کئے جائیں، پی ٹی آئی مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نامزد کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم کا عہدہ بانی پی ٹی آئی کی امانت ہوگا، ہماری سینئر لیڈر شپ اور کارکن اس وقت پابند سلاسل ہیں، ہمارا مقصد لیڈر شپ اور کارکنوں کو جیلوں سے باہر نکالنا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بلے کا نشان نہ ہونے کے باوجود ہم نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی، ایم کیو ایم نے کراچی میں پی ٹی آئی کی 18 نشستیں چرائی ہیں، کراچی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیاب قرار دیا جائے، مطالبہ ہے ہمارے 180 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024