Friday, November 22, 2024, 8:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ٹی آئی کا پارٹی میں شامل 37 آزاد اراکین کے نام الیکشن کمیشن کو دینے کا اعلان

پی ٹی آئی کا پارٹی میں شامل 37 آزاد اراکین کے نام الیکشن کمیشن کو دینے کا اعلان

تمام 41 ارکان سے پارٹی میں شمولیت کے حلف نامے لے لیے گئے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان تحریکِ انصاف نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی میں شامل ہونے والے قومی اسمبلی کے 37 آزاد اراکین کے نام آج ہی الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر پی ٹی آئی اراکین کے نوٹی فکیشن جاری کرے۔

سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو مخصوص نشستوں سے متعلق اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ قومی اسمبلی کے 41 اراکین اپنی پارٹی وابستگی سے متعلق 15 روز میں حلف نامے جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ تمام 41 ارکان سے پارٹی میں شمولیت کے حلف نامے لے لیے گئے ہیں جن میں سے 37 کی تصدیق آج الیکشن کمیشن میں کر دی جائے گی۔

banner

سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کے لیے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے عدالت سے نظرِ ثانی کی اپیل کی ہے۔

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق احکامات پر عمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس بھی جمعرات کو ہونا ہے۔

اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم حکام کو بریفنگ دے دی جب کہ اعلیٰ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں اُس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024