Thursday, May 8, 2025, 11:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ٹی آئی کی بزرگ رہنما یاسمین راشد کا مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی کی بزرگ رہنما یاسمین راشد کا مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

مقدمے میں بغاوت اور عوام کوفسادات پراکسانے کی نئی دفعات بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے یاسمین راشد کے خلاف اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اورجلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے پی ٹی آئی کی بزرگ رہنما یاسمین راشد کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد کے خلاف تھانا سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے جس میں بغاوت اور عوام کوفسادات پراکسانے کی نئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے یاسمین راشد کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024