42
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ، ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری نشستیں 150 کے قریب ہیں، توقع ہے حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے ، آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے ، اسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت انہیں بانی پی ٹی آئی کریں گے ۔