Monday, April 21, 2025, 6:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے جیت لیا

چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے جیت لیا

آئیگا سویٹیک کے کیریئر کے مجموعی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 16 ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

22 سالہ فاتح پولش کھلاڑی نے فائنل میں 69 منٹس میں حریف روسی کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

آئیگا سویٹیک نے حریف روسی کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کو شکست دے کر سال کا پانچواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔

banner

اس فتح کے ساتھ ہی آئیگا سویٹیک کے کیریئر کے مجموعی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024