Wednesday, March 12, 2025, 7:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چار اسرائیلیوں کی نعشوں کے بدلے چھ سو سے زائد فلسطینی رہا

چار اسرائیلیوں کی نعشوں کے بدلے چھ سو سے زائد فلسطینی رہا

غزہ میں جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہونے میں چند دن باقی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مزید چار ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی ہیں جب کہ اسرائیل نے بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کر دیا ہے۔

فریقین میں لاشوں اور قیدیوں کا تبادلہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب غزہ میں جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہونے میں چند دن باقی ہیں۔

یرغمالیوں کی لاشوں کو سیکیورٹی کے حصار میں وسطی اسرائیل کے نیشنل فرانزک سینٹر لایا گیا ہے جہاں ان کی شناخت کے لیے ٹیسٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں سے چھ سو سے زائد فلسطینی قیدیوں کو گزشتہ ہفتے رہا کیا جانا تھا۔ لیکن اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر ان کی رہائی منسوخ کر دی تھی

banner

اسرائیل کی جیلوں سے رہا ہونے والے سینکڑوں ایسے شامل ہیں جو سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد گرفتار کیے گئے تھے۔ ان میں سے کئی افراد کو عسکریت پسندی کے شبہے میں بغیر کسی الزام کے کئی ماہ تک حراست میں رکھا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کی جانب سے پیش کی گئی فہرستوں کے مطابق اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والوں میں 445 مرد، 21 نوعمر لڑکے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس نے 33 یرغمالوں اور 8 ہلاک یرغمالیوں کی باقیات اسرائیل کے حوالے کی ہیں جس کے بدلے اسرائیل نے بھی تقریباً 2000 قیدیوں اور نظر بند فلسطینیوں کو رہا کیا ہے۔

اسرائیل اور حماس میں تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی معاہدہ گزشتہ ماہ ہوا تھا جس کا پہلا مرحلہ چھ ہفتوں ہر مشتمل تھا جو رواں ہفتے ختم ہو رہا ہے۔ اس پہلے مرحلے میں دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہونا تھا۔ لیکن اب تک اس میں کسی قسم کی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں گزشتہ ماہ جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا جس کے تحت 19 جنوری کو باقاعدہ طور پر یرغمالوں اور قیدیوں کے تبادلے کا عمل آغاز ہو ا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024