Thursday, November 21, 2024, 6:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چلاس: مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجن سے زائد شدید زخمی

چلاس: مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجن سے زائد شدید زخمی

بدقسمت مسافر بس راولپنڈی سے ہنزہ جارہی تھی، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق، 22 شدید زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بس کو حادثہ چلاس کے علاقے شاہراہ قراقرم پر یشوکھل داس کے مقام پر پیش آیا جہاں راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا جہاں 20 کے قریب مسافر دم توڑ گئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے حادثے میں 20 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بس کو حادثہ یشوکھل داس کے قریب موٹ کاٹتے ہوئے پیش آیا، بس میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے، چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024