Saturday, May 31, 2025, 6:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چلی اور ارجنٹائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ

چلی اور ارجنٹائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ

سونامی کی وارننگ، ساحلی علاقوں سے انخلا

by NWMNewsDesk
0 comment

چلی کے جنوبی ساحل پر 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی، جس کے بعد چلی اور ارجنٹائن کے ساحلی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکہ کے جنوبی سرے پر واقع کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان ڈریک پیسیج میں مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 58 منٹ پر آنے والے زلزلے کے بعد ہزاروں افراد بلند مقامات کی جانب روانہ ہوئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ارجنٹائن کے شہر اوشوایا سے 219 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سونامی کی وارننگ چلی کے دور افتادہ علاقے میگالینس اور چلی انٹارکٹک علاقے کے لیے جاری کی گئی۔

banner

متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو پرسکون رہنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

چلی کے صدر گیبریل بوریک نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم میگلانس خطے میں ساحلی پٹی کو خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ارجنٹائن کے ٹیئرو ڈیل فیوگو خطے میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

ارجنٹائن میں زلزلے کے جھٹکے اوشویا میں محسوس کیے گئے، جب کہ دیگر قصبے بھی کچھ حد تک متاثر ہوئے۔

چلی کی ڈیزاسٹر ایجنسی (سیناپریڈ) کے مطابق کم آبادی والے علاقے میں ایک ہزار 700 سے زیادہ افراد اونچے مقامات پر منتقل ہوئے جن میں پورٹو ولیمز شہر سے ایک ہزار اور پورٹو نیٹلس سے 500 افراد بھی شامل ہیں۔

علاقے کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے ایک عہدیدار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ارجنٹائن کی ساحلی پٹی سے تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024