جنوبی امریکی ملک چلی کے وسطی اور جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
ساحلی شہروں والپاریسو اور وینا دیل مار میں 90 سے زئاد مقامات پر لگی آگ سے 43 ہزار ایکڑ کا رقبہ راکھ ہوگیا ہے۔ خوفناک آگ کے باؑچ جنگلات کے قریب واقع گھر اور کئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
Breaking: Wild forest fires around a densely populated area of central Chile have left at least 51 dead and destroyed about 1,100 homes.#Chile pic.twitter.com/ze045JuCGT
— Phyu Lay (@PhyuLay60937915) February 4, 2024
فائر فائٹرز کی جانب سے چلی کے ساحلی شہر Valparaíso میں لگی آگ پر قابو پانے کو ترجیح دی جا رہی ہے کیونکہ وہ شہری علاقوں سے قریب ہے اور وہاں 372 افراد گمشدہ ہیں۔
اس شہر میں لگی آگ سے اب تک 11 سو مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جنگلی حیات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے
Wildfires in central Chile killed at least 46 fires, still threatening more homes, and the death toll expected to rise. pic.twitter.com/6me4NUN5b0
— Breaking News (@TheNewsTrending) February 3, 2024
آتشزدگی کے بعد چلی کے وسطی اور جنوبی حصوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
جب کہ صدر نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔
چلی کے صدر گبرئیل بورک نے ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران بتایا کہ موجودہ حالات بہت المناک ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔