Monday, September 16, 2024, 4:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چمن: پولیس پر فائرنگ کے الزام میں منظور پشتین گرفتار

چمن: پولیس پر فائرنگ کے الزام میں منظور پشتین گرفتار

منظور پشتین نے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا: پی ٹی ایم کا دعوی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولیس، لیویز اور ایف سی باب چمن کے قریب معمول کی چیکنگ کررہے تھے کہ منظورپشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھائی اور فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں منظورپشتین کی گاڑی کے ٹائرپرفائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ منظورپشتین اوران کے ہمراہ مسلح افراد گاڑیاں بھگا کر فرار ہوئے، سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ منظور پشتین کےخلاف درج کرلیاگیا ہے۔

banner

دوسری جانب ترجمان پشتون تحفظ موومنٹ کے مطابق منظور پشتین نے آل پارٹیز تاجر محنت کش دھرنے سے آج خطاب کیا، دھرنے سے کوئٹہ جاتے ہوئے اہلکاروں نے منظور پشتین کی گاڑی پر چمن پریس کلب کے قریب فائرنگ کی۔

ترجمان نے بتایاکہ گاڑی پر 8 گولیاں لگیں، ایک خاتون زخمی ہوگئیں جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ترجمان پی ٹی ایم کے مطابق منظور پشتین ساتھیوں کو لے کر واپس چمن شہر آئے اور خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024