104
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے کہا ہے کہ ایران چھان بین کے بعد ٹرمپ کے خط کا جواب دے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ٹرمپ کے خط کا سیاق و سباق اس سے مختلف نہیں ہے جو امریکی صدر نے عوامی طور پر کہا
، انھوں نے کہ کہ امریکہ کا اپنے وعدوں کی پاسداری سے متعلق ریکارڈ خراب ہے۔
اسماعیل بغائی نے کہا کہ امریکہ مذاکرات کو سیاسی اور پروپیگنڈے کے آلے کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر اور صدر نے پہلے ہی ٹرمپ کے خط کو دھوکہ قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے 7 مارچ کو ایرانی سپریم لیڈر کو خط بھیجنے کا بتایا تھا۔
