Tuesday, June 10, 2025, 5:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چھٹی تو نہ آئی مگر موت کا فرشتہ آگیا

چھٹی تو نہ آئی مگر موت کا فرشتہ آگیا

مشہور گائیک پنکج ادھاس پرستاروں کو اداس کرگئے

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا سے تعلق رکھنے والے معروف غزل گائیک طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں پیر کو چل بسے۔

گلوکار کی بیٹی نایاب ادھاس نے شوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کی موت کا اعلان کیا۔

ان کی بیٹی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’ہم بڑے دکھ کے ساتھ اطلاع دے رہے ہیں کہ پنکج ادھاس طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد 26 فروری 2024 کو چل بسے ہیں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Nayaab Udhas (@nayaabudhas)

banner

پدما شری ایوارڈ پانے والے پنکج ادھاس نے انڈین سینیما اور پاپ موسیقی کے فروغ میں اہم کردار کیا۔ انہوں نے اپنے پیچھے موسیقی کا شاندار ورثہ چھوڑا ہے۔

ان کی گائے ہوئے گیت ’چٹھی آئی ہے‘، ’چاندی جیسا رنگ ہے تیرا‘ اور ’نہ کجرے کی دھار‘ بہت مشہور ہوئے۔

پنکنج ادھاس نے 1980 میں اپنی غزل البم ’آہٹ‘ سے شہرت پائی جس کے بعد ان کے ترنم، مکرر اور محفل کے نام سے مزید البم آئے۔ انہوں نے گلوکارہ لتا منگیشکر کے ساتھ 1990 میں فلم گھائل کا دو گانا ماہیا تیری قسم بھی گایا۔

ان کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی۔ پنکج کے پسماندگان میں اہلیہ فریدہ ادھاس، بیٹیاں نایاب اور ریوا ادھاس اور بھائی نرمل اور منہر ادھاس شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024