Friday, January 3, 2025, 5:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ‘چیلنج ویڈیوز’ سے ہلاکتیں؛ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ ڈالرجرمانہ

‘چیلنج ویڈیوز’ سے ہلاکتیں؛ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ ڈالرجرمانہ

ٹک ٹاک چینلج پورا کرنے کی دوڑ میں مبینہ طور پر اب تک 3 کم عمر نوجوانوں کی موت ہوچکی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

وینزویلا کی سپریم کورٹ نے چیلنج ویڈیوز سے ہلاکتوں پر اقدامات نہ لینے پر ٹک ٹاک پر ایک کروڑ ڈالر کا جرمانہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وینز ویلا میں ٹک ٹاک چینلج ویڈیوز کو پورا کرنے کی دوڑ میں مبینہ طور پر اب تک 3 کم عمر نوجوانوں کی موت ہوچکی ہے اور اس متعلق عدالت نے کہا کہ ٹک ٹاک اس حوالے سے مواد کو روکنے یا ہٹانے کےلیے کوئی اقدامات نہیں کررہا۔

عدالتی فیصلے میں اس بات کا تذکرہ نہیں ہےکہ ٹک ٹاک جرمانہ کس طرح ادا کرے جبکہ ٹک ٹاک حکام کی جانب سے بھی ابھی تک اس فیصلے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

گزشتہ ماہ نومبر میں وینز ویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایک 12 سالہ بچی کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹک ٹاک کو قرار دیا تھا جس نے مبینہ طور پر ایک ٹک ٹاک چیلنج میں حصہ لیا تھا جس میں سکون کی گولیاں لینی تھیں مگر سونا نہیں تھا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024