Tuesday, November 12, 2024, 8:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چیمپئنز ٹرافی کے لئے انڈیا پاکستان نہیں جائے گا، بورڈ نے آئی سی سی کو بتادیا

چیمپئنز ٹرافی کے لئے انڈیا پاکستان نہیں جائے گا، بورڈ نے آئی سی سی کو بتادیا

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ٓئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جانی ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔

کرکٹ سے متعلق خبروں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی آئی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ انڈین حکومت کی ہدایت پر وہ ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہے۔

واضح رہے کہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین مختلف مقامات پر آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جانی ہے۔

کرک انفو کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے پاکستان کے دورے سے انکار کے بعد متوقع طور پر آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو ایک متبادل منصوبہ ترتیب دینا ہوگا جو کہ غالبا ہائبرڈ ماڈل ہو گا۔

banner

اس ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی دیگر ٹیمیں پاکستان اور کسی دوسرے مقام پر میچز کھیل سکتی ہیں۔

کرک انفو کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں دو ممالک دبئی اور سری لنکا زیر غور ہیں جہاں ممکنا طور پر میچز کھیلے جاسکتے ہیں۔

اس سے قبل جمعے کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انڈین میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے انڈین
ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ’دو ماہ سے انڈین میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انڈین ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آرہی، اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو ہمیں قابل قبول وہی ہوگا جو تحریری طور پر ہمیں جواب دے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے کسی سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ہم اس پر بات کریں گے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024