Sunday, December 22, 2024, 10:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز کیلئے دبئی کا وینیو فائنل

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز کیلئے دبئی کا وینیو فائنل

شیخ نہیان مبارک اور محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پاگیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کیلئے دبئی کا وینیو فائنل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی گزشتہ شب گھوٹکی میں یو اے بورڈ کے سربراہ شیخ نہیان المبارک سے ملاقات ہوئی۔

شیخ نہیان مبارک اور محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پاگیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔

banner

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی پاکستان کو 4.5 ملین ڈالر اضافی فراہم کرے گا تاکہ ملک سے باہر بھارتی ٹیم کے میچز کی میزبانی کے اخراجات کو پورا کیا جاسکے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہو گا، فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024