Tuesday, November 12, 2024, 6:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چینی تارکینِ وطن نے میکسیکو بارڈر کے ذریعے امریکا پر ’دھاوا‘ بول دیا

چینی تارکینِ وطن نے میکسیکو بارڈر کے ذریعے امریکا پر ’دھاوا‘ بول دیا

اکتوبر سے اب تک 21 ہزار کو گرفتار کیا جاچکا ہے، پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

چینی تارکینِ وطن میکسیکو بارڈر کے ذریعے جوق در جوق امریکا میں داخل ہو رہے ہیں۔

چینی باشندے اکواڈور اور میکسیکو پہنچنے کے بعد امریکی سرحد پر کمزور مقامات تلاش کرکے ملک میں داخل ہو جاتے ہیں

امریکا کی نیشنل بارڈڑ پیٹرول کاؤنسل کے سربراہ برینڈن جڈ کہتے ہیں امریکا میں داخل ہونے والے چینی باشندوں میں غالب اکثریت غیر شادی شدہ نوجوانوں کی ہے۔ انسانی اسمگلرز، جنہیں ’کویوٹیز‘ کہا جاتا ہے، معقول رقم لے کر چینی باشندوں کو ایسے مقامات پر پہنچاتے ہیں جہاں سے سرحد عبور کرکے امریکا میں زیادہ آسانی سے داخل ہوا جاسکتا ہے۔

اکتوبر سے اب تک 21 ہزار سے زائد چینی تارکینِ وطن کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ اس دوران گرفتار کیے جانے والے میکسیکن اور دیگر قومیتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 18 ہزار 700 رہی۔

banner

امریکا کی بارڈر پولیس نے 2023 کے دوران 24 ہزار سے زائد چینی تارکینِ وطن کو گرفتار کیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں چینی تارکینِ وطن کی آمد کو امریکا کی سلامتی کے لیے خطرے سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ سرحدی علاقوں کی نگرانی بڑھادی گئی ہے۔

2022 میں 1ہزار970 چینی تارکینِ وطن نے میکسیکو بارڈر کے ذریعے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ 2021 میں صرف 323 چینی باشندوں نے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024