Saturday, April 19, 2025, 9:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چینی سرحد کے قریب بھارتی فوج کا ٹینک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، 5 اہلکار ہلاک

چینی سرحد کے قریب بھارتی فوج کا ٹینک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، 5 اہلکار ہلاک

ٹی 72 ٹینک علاقے میں جاری جنگی مشقوں میں شامل تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی فوج کا ایک ٹینک چین کے قریب سرحدی علاقے میں سیلابی ریلے میں بہنے سے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ٹینک لداخ کے علاقے میں چینی سرحد کے قریب لائن آف ایکچوئل کنٹرول میں سفر کررہا تھا۔ ٹینک سیلابی ریلے کی زد میں آگیا اور بہہ گیا جس کے نتیجے میں ٹینک میں سوار پانچوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ٹینک سیلابی ریلے میں بہنے کا واقعہ لیہ سے 148 کلومیٹر دور ہفتے کی صبح پیش آیا۔ ٹی 72 ٹینک علاقے میں جاری جنگی مشقوں میں شامل تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024