Wednesday, April 16, 2025, 1:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چینی صدر کی پوٹن سے بات چیت، پیوٹن کی امریکہ کیساتھ مذاکرات پر بریفنگ

چینی صدر کی پوٹن سے بات چیت، پیوٹن کی امریکہ کیساتھ مذاکرات پر بریفنگ

چین اور روس کو کوئی جدا نہیں کرسکتا؛ شی جن پنگ

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کے صدر شی جن پنگ نے روس کے یوکرین پر حملے کے تین سال مکمل ہونے پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک فون کال میں اپنی “لامحدود” شراکت داری کی توثیق کی ہے۔

ٹیلی فون کال میں دونوں رہنماؤں نے اپنے اتحاد کی پائیداری اور “طویل المعیاد” نوعیت پر زور دیا۔

شی جن نے کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے کے اچھے پڑوسی ہیں جو کبھی جدا نہیں ہو سکتے اور یہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے سچے دوست ہیں

شی نے کہا چین اورروس کے تعلقات مضبوط اندرونی قوت اور منفرد اسٹریٹجک ا قدار کے حامل ہیں، اور ان کا مقصد کسی تیسرے فریق سے نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی تیسرے فریق سے متاثر ہیں

banner

شی نے کہا کہ چین اور روس کی ترقی کی حکمت عملی اور خارجہ پالیسیاں طویل المعیاد ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا روس کی طویل مدتی حکمت عملی کا انتخاب ہے، یہ کوئی عارضی اقدام نہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی خاص واقعے یا بیرونی عوامل سے متاثر ہوتا ہے۔

صدر پیوٹن نے روس اور امریکہ کے درمیان تازہ ترین رابطوں کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ روس یوکرین تنازعے کی جڑوں کو ختم کرنے اور پائیدار اور دیرپا امن کے حل تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہے۔

چین اور روس نے فروری 2022 میں پوٹن کی طرف سے ہزاروں فوجیوں کو یوکرین میں بھیجنے سے چند دن پہلے لامحدود اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔

شی نے پچھلی دہائی میں پوٹن سے 40 بار ملاقات کی ہے اور حالیہ مہینوں میں پوٹن نے چین کو “اتحادی” قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024