Saturday, January 17, 2026, 6:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چینی وزیرِ خارجہ کو برطرف کی وجہ سامنے آگئی

چینی وزیرِ خارجہ کو برطرف کی وجہ سامنے آگئی

امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے خاتون سے تعلقات قائم کیے

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کے سابق وزیرِ خارجہ کن گینگ کو عہدے سے برطرف کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے وزیرِ خارجہ کن گینگ کو رواں سال 25 جولائی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔ انہیں تقرری کے 7 ماہ سے بھی کم عرصے میں عہدے سے فارغ کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کن گینگ کو تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ سامنے آنے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا کہ انہوں نے امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے ایک خاتون سے تعلقات قائم کیے اور اس دوران خاتون کے ہاں ایک بچے کی بھی پیدائش ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ہونے والی تحقیقات میں اب توجہ اس جانب مرکوز ہے کہ اس دوران قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ہوا یا نہیں۔

banner

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر چین کی وزارتِ خارجہ نے تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024