امریکی محکمہ دفاع کے نائب وزیر برائے ہند-بحر الکاہل امور الی ریٹنر کی جانب سے یہ وارننگ، ہند- بحرالکاہل کے خطے میں سیکیورٹی سے متعلق چیلنجوں پر ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران دی گئی۔
دفاع کے نائب وزیر نے اپنے بیان میں قانون سازوں کو بتایا کہ عوامی جمہوریہ چین بدستور ہماری قومی سلامتی کے لیے انتہائی جامع اور سنگین چیلنج بنا ہوا ہے۔
ریٹنر نے خبردار کیا ہے کہ چین واحد ملک ہے جو ہند بحر الکاہل خطے پر غلبہ حاصل کرسکتا ہے اور امریکہ کو وہاں سے بے دخل کر سکتا ہے.
انہوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ چین آبنائے تائیوان، جنوبی اور مشرقی بحیرہ چین میں بھارت کے سا تھ ایکچوئیل لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اور اس سے آگے تک اپنی بڑھتی ہوئی جابرانہ کارروائیوں کی بنیاد پر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔
ریٹنر نےکہا کہ چینی رہنماؤں کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی کو جبر کے ایک حربے کے طور پر استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔