چین کے جنوبی علاقے سنکیانگ میں پیر کی رات ریکٹر اسکیل پر 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز چین کے جنوبی سنکیانگ میں 80 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
اطلاعات کے مطابق چین اور کرغزستان کی سرحد پر کئی مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہیں۔
سنکیانگ ریلوے ڈپارٹمنٹ نے زلزلے کے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے آپریشن روک دیا اور 27 ٹرینوں کوی روانگی معطل کردی۔
زلزلے کے نتیجے میں کافی نقصان ہوا اور دیہی ووشی کاؤنٹی میں دو رہائشی مکانات اور مویشیوں کے گودام منہدم ہوئے۔ کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع کے بعد حکام نے متاثرہ علاقوں میں ڈیزاسٹرریلیف ٹیم روانہ کردی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرزیر گردش ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھریلو سامان فرش پر پڑا ہے اور شہری محفوظ مقامات کی تلاش میں گھروں سے بھاگ کر باہر نکل گئے ہیں۔
Earthquake of magnitude 7.01 strikes Kyrgyzstan-China border region; tremors felt in Delhi-NCR#earthquakes pic.twitter.com/ztRcyBQ7ha
— Tehran Times (@TehranTimes79) January 22, 2024
کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے موصول اطلاعات کے مطابق زلزلے کی وجہ سے دیواریں ہل گئیں۔اگرچہ بشکیک میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن چین اور قازقستان کے ہمسایہ دیہاتوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔