Sunday, December 22, 2024, 7:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین: ملکی جذبات مجروح کرنے والے لباس پہننے پر سزا کا مسودۂ قانون تیار

چین: ملکی جذبات مجروح کرنے والے لباس پہننے پر سزا کا مسودۂ قانون تیار

قانون کو آزادیٔ اظہار کے خلاف بیجنگ کی طرف سے تازہ ترین پابندی قرار دے رہے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

چین ایک ایسے قانون کا مسودہ تیار کر رہا ہے جس کے تحت ایسا لباس پہننے پر لوگوں کو سزا دی جائے گی جو ‘چین کی روح یا جذبات’ کو مجروح کرتا ہو۔

مجوزہ مسودہ قانون کے آرٹیکل 34-2 کے مطابق یہ قانون ان لوگوں کو نشانہ بنائے گا جو خود ایسے کپڑے، لوازمات یا علامتیں پہنتے ہیں یا دوسروں کو پہننے پر مجبور کرتے ہیں جو چین کی ثقافت کو ٹھیس پہنچاتے ہوں۔

مسودے کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سے 10 دن تک حراست میں رکھا جا سکے گا اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار یوآن، یعنی 687 ڈالر تک جرمانہ کیا جا سکے گا ۔

مجوزہ قانون کے خلاف آن لائن عوامی ردِعمل نے اسے بہت ‘زیادہ مداخلت’ اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔انسانی حقوق کے علمبردار اس مجوزہ قانون کو آزادیٔ اظہار کے خلاف بیجنگ کی طرف سے تازہ ترین پابندی قرار دے رہے ہیں۔

banner

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے حال ہی میں پبلک سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن سزا کے اس قانون کا جائزہ لیا تھا اور پھر اسے جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024