Saturday, May 31, 2025, 6:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ؛ 4 افراد ہلاک، 17 پھنس گئے

چین میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ؛ 4 افراد ہلاک، 17 پھنس گئے

جغرافیائی ہنگامی حالات کے لیے لیول ٹو ایمرجنسی الرٹ جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو میں  لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 17 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ جمعرات کے روز دا فنگ کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی شِنہوا کے مطابق دا فنگ کاؤنٹی کے دو مختلف علاقوں چانگشی اور گووا میں دو الگ الگ لینڈ سلائیڈز ہوئیں، ایک رات 3 بجے اور دوسری صبح 9 بجے کے قریب ہوئی۔ ان واقعات میں بالترتیب دو اور انیس افراد ملبے تلے دب گئے۔

چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فضائی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کیچڑ نے پورے گاؤں کو ڈھانپ لیا ہے، کھیت مٹی میں دفن ہو گئے ہیں اور پانی پہاڑ کے دامن میں جمع ہو گیا ہے۔

banner

حکومت نے اس قدرتی آفت کے بعد جغرافیائی ہنگامی حالات کے لیے لیول ٹو ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

، جبکہ وزارت قدرتی وسائل نے ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے ایک ماہر ٹیم روانہ کر دی ہے۔ تاہم وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقہ “بلند اور دشوار گزار” ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مشکل ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024