75
وسطی چینی صوبے جیانگ شی میں دکانوں میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہوگئے۔
آگ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی سہ پہر ژینیو شہر میں دکانوں کے تہہ خانے میں لگی، آگ نے جلد ہی نزدیکی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعہ کی اطلاعات ملتے ہی ایمرجنسی سروس کے درجنوں اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
صدر شی جن پنگ نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں وسطی ہینان صوبے میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔