50
چین میں رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے 15 لقمہ اجل بن گئے۔
آگ سے جھلس کر 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
مقامی حکام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آتش زدگی کا واقعہ شنگھائی سے 260 کلومیٹر شمال مغرب میں پیش آیا۔
حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں۔
آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائرٹینڈرز نے حصہ لیا زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔