Monday, September 16, 2024, 3:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین میں مٹی کا تودہ گیسٹ ہاؤس پر گر گیا؛11 افراد ہلاک

چین میں مٹی کا تودہ گیسٹ ہاؤس پر گر گیا؛11 افراد ہلاک

چین میں رواں مون سون میں بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلسل ہونے والی بارشوں اور سیلاب نے چین کے وسطی صوبے ہنان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔

سیلاب کے باعث پہاڑی علاقے میں ایک گیسٹ ہاؤس پر مٹی کا بڑا تودہ گرگیا جس میں 18 افراد دب گئے۔

ریسکیو ٹیم کے انچارج نے بتایا کہ امدادی کاموں کے دوران 11 لاشیں نکالی گئیں جب کہ ایک شخص تاحال تک لاپتہ ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ملبے سے 6 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

banner

چین میں رواں مون سون میں بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔ مئی میں ہائی وے کے نزدیک مسلسل بارشوں میں ایک عمارت کے منہدم ہونے سے 48 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

چین میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث غیر متوقع اور معمول سے زیادہ بارشوں کا سامنا ہے جس نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی ہے جس سے جانی اور مالی نقصان میں اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024