Monday, December 23, 2024, 3:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین میں 40 برس کی شدید ترین سردی، لہر شنگھائی تک پہنچ گئی

چین میں 40 برس کی شدید ترین سردی، لہر شنگھائی تک پہنچ گئی

درجہ حرارت منفی 6 تک گرگیا، لاکھوں افراد گھروں تک محدود

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کے بیشترعلاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ چالیس سال میں سردی کی شدید ترین لہر شنگھائی پہنچ گئی ہے۔

رگوں میں خون منجمد کردینے والی سردی سے عوام بے حد پریشان ہیں۔ ایک ہفتے سے جاری سردی کی لہر نے اب غیر معمولی شدت اختیار کی ہے۔ لاکھوں افراد گھروں تک محدودو ہوکر رہ گئے ہیں۔

شنگھائی میں شدید سردی کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ملک بھر میں اور بیرون ملک کاروباری معاملات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

جمعرات کو شنگھائی کے نواح میں کم ترین درجہ حرارت منفی 4 تا 6 سینٹی گریڈ جبکہ شہرکے اندرونی علاقوں میں صفر سے تھوڑا نیچے رہا۔

banner

سائبیریا سے آنے والی یخ بستہ ہوائوں کے باعث شمالی چین کے بعض صوبوں میں متعدد شہروں کا درجہ حرارت منفی 30 تک گرچکا ہے۔ مقامی حکومتیں عوام کو زیادہ سے زیادہ راحت پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024