Tuesday, June 3, 2025, 4:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین نے بشام حملے پر پاکستانی تحقیقاتی رپورٹ کی تائید کردی

چین نے بشام حملے پر پاکستانی تحقیقاتی رپورٹ کی تائید کردی

چین واقعہ کی مکمل تحقیقات، تمام مجرموں کو بے نقاب کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے خیبرپختونخوا میں 26 مارچ کو بشام کے مقام پر انجینئرز پر خودکش حملے سے متعلق پاکستان کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ”تمام ممالک کے مفاد میں“ ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا یہ مؤقف ایک دن بعد آیا جب پاکستان نے حملے کی ذمہ داری افغانستان میں مقیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی قیادت اور دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں پر عائد کی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دوران پریس بریفنگ میں کابل کا نام نہیں لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ماؤ ننگ نے کہا کہ ”چین دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں پاکستان کی طرف سے کی گئی اہم پیش رفت کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین واقعہ کی مکمل تحقیقات اور اس کی تہہ تک پہنچنے، تمام مجرموں کو بے نقاب کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

banner

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ”کام کرتے رہیں گے“۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ چینی شہریوں پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی اور انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک کی شکل میں پاک چین تعاون جاری ہے اور ہمیں بالکل یقین ہے کہ وہ ہماری اور ہم ان کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شانگلہ کے علاقے بشام میں اسلام آباد سے داسو جانے والے چینی انجیئنرز کے کانوائے پر گذشتہ ہفتے حملے میں پانچ چینی انجیئر اور ان کا پاکستان ڈرائیور مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024