Saturday, May 31, 2025, 6:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین نے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر 3 کھرب لیٹر پانی ذخیرہ کرنے والا ڈیم تیار

چین نے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر 3 کھرب لیٹر پانی ذخیرہ کرنے والا ڈیم تیار

"شوانگجیانگ کو" پن بجلی منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کے مغربی پہاڑی علاقے میں جاری ایک دیوہیکل منصوبہ انسانی ذہانت اور انجینئرنگ کا شاہکار بن کر سامنے آیا ہے۔

چین نے صوبہ سچوان میں واقع “شوانگجیانگ کو” پن بجلی منصوبے میں پانی ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 3 کھرب لیٹر سے زائد پانی 8 ہزار فٹ کی بلندی پر جمع کیا جا رہا ہے۔

یہ منصوبہ 2015ء میں شروع کیا گیا تھا اور اب باقاعدہ طور پر یکم مئی 2025ء سے پانی ذخیرہ کرنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس منصوبے سے ہر سال 7 ارب کلو واٹ گھنٹے صاف توانائی پیدا کی جائے گی۔

یہ ڈیم دریائے دادو پر تعمیر کیا گیا ہے جو سچوان کے دریائی نظام کا ایک حصہ ہے۔ ڈیم کی بلندی 315 میٹر ہے، جو اسے دنیا کا سب سے اونچا ڈیم بنا دیتی ہے۔

banner

منصوبے پر 36 ارب یوان (تقریباً 4.9 ارب ڈالر) لاگت آئی ہے ۔ یہ چینی سرکاری کمپنی “پاور چائنا” کے زیر نگرانی مکمل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق پانی کی پہلی سطح ذخیرہ ہونے کے بعد اس کا لیول سطح سمندر سے 2344 میٹر بلند ہو چکا ہے، جو کہ اصل دریا کی سطح سے 80 میٹر زیادہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024