Monday, July 21, 2025, 3:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کا آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق، پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی

چین کا آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق، پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی

دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور چین تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق کرلیا۔

چین نے پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی جس کے تحت پاکستان کو مزید رعایت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے چین سے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا اور نگران وزیر تجارت گوہراعجاز نے دورہ چین میں یہ مطالبہ پیش کیا۔

وزارت تجارت نے بتایاکہ چینی صنعت کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔

banner

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا جبکہ چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنےپربھی اتفاق ہوا ہے۔

حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پی ٹی آئی کے دور 2019 میں ہواتھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024