چین نے امریکہ سے افغان عوام کے بیرون ملک اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے ایک خصوصی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ افغانستان میں سلامتی کی موجودہ صورتحال مستحکم ہے لیکن تقریباً 24 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کے دوران انسانی امداد کے نصف سے بھی کم فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جس کے باعث خوراک اور سرنگوں کی کلیئرنس جیسے بہت سے امدادی منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
فوچھونگ نے نشاندہی کی کہ انسانی امداد تمام افغان عوام کے اہم مفادات سے متعلق ہے اور اسے سیاسی دباؤ کے لئے سودے بازی کی چپ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔