Monday, June 2, 2025, 8:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کا ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے کا مشورہ

چین کا ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے کا مشورہ

چین دونوں ممالک کے ساتھ روابط جاری رکھنے کا خواہش مند ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر اپنی پوزیشن واضح کرچکے، چین دونوں ممالک کے ساتھ روابط جاری رکھنے کا خواہش مند ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امن اور طویل المدتی جنگ بندی کے لیے پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 7 مئی کو ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

banner

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان حملوں کے دوران 6 مختلف مقامات پر 24 دھماکے ہوئے تھے، جن میں 13 فوجیوں سمیت 53 پاکستانی شہری ہلاک اور 121 زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان کی مسلح افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین رافیل طیاروں سمیت چھ بھارتی جنگی طیارے مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔

10 مئی کو بھارت نے تین پاکستانی فضائی اڈوں پر میزائل داغے، جس کے ردِعمل میں پاکستان نے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ کا آغاز کیا تھا اور بھارت کے میزائل ڈیفنس سسٹم سمیت کئی فوجی تنصیبات کو تباہ کردیا تھا۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی ثالثی کے نتیجے میں اسی روز دونوں ممالک کے درمیان شام 4 بج کر 30 منٹ پر سیز فائر کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024