Saturday, November 9, 2024, 7:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کا شام کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

چین کا شام کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

تباہ حال ملک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے مالی معاونت طلب

by NWMNewsDesk
0 comment

چین اور شام کے رہنماؤں کی ملاقات ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہوئی۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوکے مطابق چین کے صدر شی نے چین-شام اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم قومی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں شام کی حمایت کرتے ہیں۔ جو دو طرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

چینی صدر نے کہا کہ عدم استحکام اور بے یقینی کی شکار بین الاقوامی صورت حال کا سامنا کرتے ہوئے چین، شام کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے، ایک دوسرے کی حمایت، دوستانہ تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی انصاف کے مشترکہ دفاع کے لیے تیار ہے۔

شام کے صدر بشارالا سد نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے شامی عوام کے مقصد اور ان کی آزمائشوں میں ہر ممکن ساتھ دیا ہے ۔
صدر بشارالا سد نے اپنے دیرینہ اتحادی سے اپنے تباہ حال ملک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے مالی معاونت طلب کی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024