Thursday, September 19, 2024, 8:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کا مزید 6 ممالک کو ویزا فری انٹری کی اجازت دینے کا اعلان

چین کا مزید 6 ممالک کو ویزا فری انٹری کی اجازت دینے کا اعلان

پانچ یورپی ممالک اور ملائیشیا کے شہری بغیر ویزا چین میں داخل ہوسکیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کو کو ویزا فری انٹری کی اجازت دیدی، ان ممالک کے شہری یکم دسمبر 2023ء سے 30 نومبر 2024ء تک چین میں پیشگی ویزے کے بغیر داخل ہوسکیں گے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدر لینڈز، اسپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا کے عام پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو 15 دن تک یکطرفہ ویزا فری داخلہ دیا جائے گا۔

وزارت کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یکم دسمبر سے آزمائشی پالیسی ایک سال کیلئے 30 نومبر 2024ء تک نافذ رہے گی۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ 5 یورپی ممالک اور ملائیشیا کے شہری کاروبار، سیاحت، فیملی وزٹ اور ٹرانزٹ مقاصد کیلئے بغیر ویزا کے چین میں داخل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے ویزا پالیسیوں کو بہتر بنانے کیلئے رواں ماہ ناروے کے شہریوں کیلئے بھی ویزا فری انٹری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ویزا فری انٹری سے استفسادہ کرنیوالے ممالک کی تعداد54 ہوگئی تھی جبکہ چین اس سے قبل برونائی، جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کو بھی بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت دے چکا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024