Thursday, March 13, 2025, 9:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کی برآمدات پر امریکی ٹیرف کی شدید مخالفت

چین کی برآمدات پر امریکی ٹیرف کی شدید مخالفت

امید ہے امریکہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا راستہ تلاش کرے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ٹیرف کےاعلان کے بعد چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی برآمدات پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹیرف کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیکس عائد کرنے کا عمل عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنے مسائل کو حل کرنے میں سود مند نہیں ہے بلکہ دونوں فریقوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور دنیا کے لیے بھی کوئی فائدہ مند نہیں ہے۔

چینی وزارت تجارت نے کہا امید ہے امریکہ ایسی غلطی کرنے سے گریز کرے گا اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا راستہ تلاش کرے گا۔

banner

اس سے قبل فروری 2025 میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر محصولات عاٰئد کی تھیں

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس اقدام کا مقصد نشہ آور دوا فینٹینل میں استعمال ہونے والے اجزا کی امریکہ اسمگلنگ روکنے کے لیے چین پر دباؤ بڑھانا ہے۔

جوابی اقدام کے تحت چین نے امریکہ سے کوئلے اور مائع قدرتی گیس کی درآمد پر 15 فیصد ٹیکس جبکہ خام تیل، زرعی مشینری، پک اپ ٹرک اور بڑے انجن والی گاڑیوں پر 10 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیاتھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024