Saturday, May 31, 2025, 6:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد کیا جا سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

چین کی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد کیا جا سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

چین کو امریکہ کے لیے اپنی مارکیٹ کھولنی چاہیے جو اس کے لیے بہت اچھا ہو گا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ چین کی مصنوعات پر ٹیرف 145 سے 80 فیصد کیا جا سکتا ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’چین پر 80 فیصد ٹیرف مناسب لگتا ہے۔‘

چین پر امریکہ نے 145 فیصد ٹیرف لگایا تھا اور بعض اشیا پر مجموعی ڈیوٹی 245 فیصد تک چلی گئی تھی۔ چین نے جواب میں امریکی مصنوعات پر ٹیرف 125 فیصد کر دیا تھا۔

ٹرمپ نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’سکاٹ بی پر منحصر ہے‘، جو اس ہفتے کے آخر میں جنیوا میں چین کے نائب وزیراعظم لی فینگ سے بات چیت کریں گے۔

banner

ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ’چین کو امریکہ کے لیے اپنی مارکیٹ کھولنی چاہیے جو اس کے لیے بہت اچھا ہو گا۔ بند مارکیٹ کا کوئی فائدہ نہیں۔‘

چین کے سرکاری ڈیٹا کے مطابق تجارتی جنگ کے باوجود اپریل میں اس کی عالمی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق بیجنگ نے اپنی برآمدات کو جنوب مشرقی ایشیا کی طرف بھیجنا شروع کر دیا تھا اور امریکہ کے لیے اس کی برآمدات میں 17.6 فیصد کمی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024